سورة الواقعة - آیت 19
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ نہ اس سے درد سر میں مبتلا ہوں گے اور نہ بہکیں گے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- صُدَاعٌ، ایسے سر درد کو کہتے ہیں جو شراب کےنشے اور خمار کی وجہ سے ہو اور إِنْزَافٌ کے معنی، وہ فتور عقل جو مدہوشی کی بنیاد پر ہو۔ دنیا کی شراب کے نتیجے میں یہ دونوں چیزیں ہوتی ہیں، آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقیناً ہو گی لیکن یہ خرابیاں نہیں ہوں گی۔ معین، چشمہ جاری جو خشک نہ ہو۔