سورة الرحمن - آیت 23
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ جواہر اورموتی زیب وزینت اور حسن وجمال کا مظہر ہیں اور اہل شوق واہل ثروت انہیں اپنے ذوق جمال کی تسکین اور حسن ورعنائی میں اضافے ہی کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کا نعمت ہونا بھی واضح ہے۔