سورة الرحمن - آیت 7
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور آسمان، اس نے اسے اونچا اٹھایا اور اس نے ترازو رکھی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی زمین میں انصاف رکھا، جس کا اس نے لوگوں کو حکم دیا، جیسے فرمایا: ﴿لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ﴾ (الحديد: 25)۔