سورة القمر - آیت 53
وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی مخلوق کے تمام اعمال، اقوال وافعال لکھے ہوئے ہیں، چھوٹے ہوں یا بڑے، حقیر ہوں یا جلیل، اشقیا کے ذکر کے بعد اب سعداء کا ذکر کیا جارہا ہے۔