سورة النجم - آیت 14
عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
آخری حد کی بیری کے پاس۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ لیلۃ المعراج کوجب اصل شکل میں جبرائیل (عليہ السلام) کو دیکھا، اس کا بیان ہے۔ یہ سدرہ المنتہیٰ، ایک بیری کا درخت ہے جو چھٹے یا ساتویں آسمان پر ہے اور یہ آخری حد ہے، اس سے اوپر کوئی فرشتہ نہیں جاسکتا۔ فرشتے اللہ کے احکام بھی یہیں سے وصول کرتے ہیں۔