سورة النجم - آیت 4

إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ تو صرف وحی ہے جو نازل کی جاتی ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی وہ گمراہ یا بہک کس طرح سکتا ہے، وہ تو وحی الٰہی کے بغیر لب کشائی ہی نہیں کرتا، حتیٰ کہ مزاح اور خوش طبعی کےموقعوں پر بھی آپ (ﷺ) کی زبان مبارک سے حق کے سوا کچھ نہ نکلتا تھا۔ (سنن الترمذی، أبواب البر، باب ما جاء في المزاح) اسی طرح حالت غضب میں، آپ (ﷺ )کو اپنے جذبات پر اتنا کنٹرول تھا کہ آپ (ﷺ )کی زبان سے کوئی بات خلاف واقعہ نہ نکلتی (أبو داود، كتاب العلم، باب في كتاب العلم