سورة الذاريات - آیت 40
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا، پھر انھیں سمندر میں پھینک دیا، اس حال میں کہ وہ قابل ملامت کام کرنے والا تھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اس کے کام ہی ایسے تھے کہ جن پر وہ ملامت کا مستحق تھا۔