سورة الذاريات - آیت 24
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا تیرے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی بات آئی ہے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* هَلْ استفہام کے لئے ہے جس میں نبی (ﷺ) کو یہ تنبیہ ہے کہ اس قصے کا تجھے علم نہیں، بلکہ ہم تجھے وحی کے ذریعے سے مطلع کر رہے ہیں۔