سورة الدخان - آیت 28

كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسی طرح ہوا اور ہم نے ان کا وارث اور لوگوں کو بنا دیا۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٨۔ ١ بعض کے نزدیک اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں۔ لیکن بعض کے نزدیک بنی اسرائیل کا دوبارہ مصر آنا تاریخی طور پر ثابت نہیں، اس لئے ملک مصر کی وارث کوئی اور قوم بنی، بنی اسرائیل نہیں۔