سورة الدخان - آیت 25
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کتنے ہی وہ چھوڑ گئے باغات اور چشمے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- كَمْ، خبر یہ ہے جو تکثیر کا فائدہ دیتا ہے۔ دریائے نیل کے دونوں طرف باغات اور کھیتوں کی کثرت تھی، عالی شان مکانات اور خوش حالی کے آثار تھے۔ سب کچھ یہیں دنیا میں ہی رہ گیا اور عبرت کے لیے صرف فرعون اور اس کی قوم کا نام رہ گیا۔