سورة فصلت - آیت 4
بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بشارت دینے والا اور ڈرانے والا، تو ان کے اکثر نے منہ موڑ لیا، سو وہ نہیں سنتے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایمان اور اعمال صالحہ کے حاملین کو کامیابی اور جنت کی خوش خبری سنانے والا اورمشرکین ومکذبین کو عذاب نار سے ڈرانے والا۔ 2- یعنی غور وفکر اور تدبر وتعقل کی نیت سے نہیں سنتے کہ جس سے انہیں فائدہ ہو۔ اسی لیے ان کی اکثریت ہدایت سے محروم ہے۔