سورة غافر - آیت 72
فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کھولتے پانی میں، پھر آگ میں جھونکے جائیں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مجاہد اور مقاتل کا قول ہے کہ ان کے ذریعے سے جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی، یعنی یہ لوگ اس کا ایندھن بنے ہوں گے۔