سورة الزمر - آیت 66

بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلکہ اللہ ہی کی پھر عبادت کر اور شکر کرنے والوں سے ہوجا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ کی طرح یہاں بھی مفعول (اللہ) کومقدم کرکے حصر کا مفہوم پیدا کر دیا گیا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرو !