سورة الزمر - آیت 33

وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہ شخص جو سچ لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ بچنے والے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے پیغمبر اسلام حضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) مراد ہیں جو سچا دین لےکر آئے۔ بعض کے نزدیک یہ عام ہے اور اس سے ہر وہ شخص مراد ہے جو توحید کی دعوت دیتا اور اللہ کی شریعت کی طرف لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ ** بعض اس سےحضرت ابوبکر صدیق (رضی الله عنہ) مراد لیتے ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے رسول (ﷺ)کی تصدیق کی اور ان پرایمان لائے۔ بعض نے اسے بھی عام رکھا ہے، جس میں سب مومن شامل ہیں جو رسول اللہ (ﷺ) کی رسالت پر ایمان رکھتے ہیں اور آپ کو سچا مانتےہیں۔