سورة ص - آیت 88
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً تم اس کی خبر کچھ وقت کے بعد ضرور جان لو گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی قرآن نے جن چیزوں کو بیان کیا ہے، جو وعدہ وعید ذکر کیے ہیں، ان کی حقیقت وصداقت بہت جلد تمہارے سامنے آجائے گی۔ چنانچہ اس کی صداقت یوم بدر کو واضح ہوئی، فتح مکہ کے دن ہوئی یا پھر موت کے وقت تو سب پر ہی واضح ہو جاتی ہے۔