سورة ص - آیت 63
أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے انھیں مذاق بنائے رکھا، یا ہماری آنکھیں ان سے پھر گئی ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا میں، جہاں ہم غلطی پر تھے؟ ** یا وہ بھی ہمارے ساتھ ہی یہیں کہیں ہیں، ہماری نظریں انہیں نہیں دیکھ پا رہی ہیں؟