سورة الصافات - آیت 94
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو وہ دوڑتے ہوئے اس کی طرف آئے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- يَزِفُّونَ، يُسْرِعُونَ، یسرعون کے معنی میں ہے، دوڑتے ہوئے آئے۔ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن ابراہیم (عليہ السلام) کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا،جیسا کہ سورۂ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بے عقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔