سورة الصافات - آیت 83
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک اس کے گروہ میں سے یقیناً ابراہیم (بھی) ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- شِيعَةٌ کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم (عليہ السلام) بھی اہل دین واہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح (عليہ السلام) ہی کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔