سورة الصافات - آیت 78
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کے لیے باقی رکھا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليہ السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليہ السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔