سورة الصافات - آیت 77

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والے بنا دیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اکثر مفسرین کے قول کے مطابق حضرت نوح (عليہ السلام) کے تین بیٹے تھے۔ حام، سام، یافث۔ انہی سے بعد کی نسل انسانی چلی۔ اسی لئے حضرت نوح (عليہ السلام) کو آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے یعنی آدم (عليہ السلام) کی طرح، آدم (عليہ السلام) کے بعد یہ دوسرے ابوالبشر ہیں۔ سام کی نسل سے عرب، فارس، روم اور یہود ونصاریٰ ہیں۔ حام کی نسل سےسوڈان (مشرق سے مغرب تک) یعنی سندھ، ہند، نوب، زنج، حبشہ قبط اور بربر وغیرہم ہیں اور یافث کی نسل سے صقالبہ، ترک، خزر اور یاجوج ماجوج وغیرہم ہیں۔ (فتح القدیر) وَاللهُ أَعْلَمُ۔