سورة الصافات - آیت 54
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہے گا کیا تم جھانک کر دیکھنے والے ہو؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وہ جنتی، اپنے جنت کے ساتھیوں سے کہے گا کہ کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں، شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آجائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو یہ باتیں کرتا تھا۔