سورة الصافات - آیت 45
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان پر صاف بہتی ہوئی شراب کا جام پھرایا جائے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* كَأْسٌ ، شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں۔ مَعِينٍ کےمعنی ہیں۔ جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر رہے گی۔