سورة الصافات - آیت 34

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم مجرموں کے ساتھ ایسے ہی کیا کرتے ہیں۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ہر قسم کے گناہ گاروں کے ساتھ ہمارا یہی معاملہ ہے اور اب وہ سب ہمارا عذاب بھگتیں گے۔