سورة يس - آیت 2
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس حکمت سے بھرے ہوئے قرآن کی قسم!
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یا قرآن محکم کی، جو نظم ومعنی کے لحاظ سے محکم یعنی پختہ ہے۔ واو قسم کے لئے ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔