سورة فاطر - آیت 20

وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نہ اندھیرے اور نہ روشنی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اندھے سے مراد کافر اور آنکھوں والاسے مومن، اندھیروں سے باطل اور روشنی سے حق مراد ہے، باطل کے بےشمار انواع ہیں، اس لئے اس کے لئے جمع کا اور حق چونکہ متعدد نہیں، ایک ہے، اس لئے اس کے لئے واحد کا صیغہ استعمال کیا۔