سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ کہتے ہیں یہ فیصلہ کب ہوگا، اگر تم سچے ہو؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس فیصلے (فتح) سے مراد اللہ تعالیٰ کا وہ عذاب ہے جو کفار مکہ نبی (ﷺ) سے طلب کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اے محمد! (ﷺ) تیرے اللہ کی مدد تیرے لئے کب آئے گی؟ جس سے تو ہمیں ڈراتا رہتا ہے۔ فی الحال تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ تجھ پر ایمان لانے والے چھپے پھرتے ہیں۔