سورة النمل - آیت 58
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے ان پر بارش برسائی، زبردست بارش، سو بری بارش تھی ان لوگوں کی جو ڈرائے گئے تھے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ان پر جو عذاب آیا، اس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے کہ ان کی بستیوں کو ان پر الٹ دیا گیا اور اس کے بعد ان پر تہہ بہ تہہ کنکر پتھروں کی بارش ہوئی۔ ** یعنی جنہیں پیغمبروں کے ذریعے سے ڈرایا گیا اور ان پر حجت قائم کردی گئی۔ لیکن وہ تکذیب وانکار سے باز نہیں آئے۔