سورة النمل - آیت 11
إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر جس نے ظلم کیا، پھر برائی کے بعد بدل کر نیکی کی تو بے شک میں بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہوں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ظالم کو تو خوف ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس کی گرفت نہ فرمالے۔ ** یعنی ظالم کی توبہ بھی قبول کر لیتا ہوں۔