سورة الشعراء - آیت 203
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو وہ کہیں کیا ہم مہلت دیے جانے والے ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- لیکن مشاہدۂ عذاب کے بعد مہلت نہیں دی جاتی، نہ اس وقت کی توبہ ہی مقبول ہے، ﴿فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا﴾ (المؤمن: 85)۔