سورة الشعراء - آیت 194
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تیرے دل پر، تاکہ تو ڈرانے والوں سے ہوجائے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- دل کا بطور خاص اس لیے ذکر فرمایا کہ حواس باطنہ میں دل ہی سب سے زیادہ ادراک او رحفظ کی قوت رکھتا ہے۔ 2- یہ نزول قرآن کی علت ہے۔