سورة الشعراء - آیت 151

وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور حد سے بڑھنے والوں کا حکم مت مانو۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مُسْرِفِينَ سے مراد وہ رؤسا اور سردار ہیں جو کفر وشرک کے داعی اور مخالفت حق میں پیش پیش تھے۔