سورة الشعراء - آیت 107
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک میں تمھارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اللہ نے جو پیغام دے کر مجھے بھیجا ہے، وہ بلاکم وکاست تم تک پہنچانے والا ہوں، اس میں کمی بیشی نہیں کرتا۔