سورة الشعراء - آیت 105
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- قوم نوح (عليہ السلام) نے اگرچہ صرف اپنے پیغمبر حضرت نوح (عليہ السلام) کی تکذیب کی تھی۔ مگر چونکہ ایک نبی کی تکذیب، تمام نبیوں کی تکذیب کے مترادف اور اس کو مستلزم ہے۔ اس لیے فرمایا کہ قوم نوح (عليہ السلام) نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔