سورة الشعراء - آیت 83

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے میرے رب! مجھے حکم عطا کر اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حکم یا حکمت سے مراد علم وفہم، قوت فیصلہ، یا نبوت ورسالت یا اللہ کے حدود واحکام کی معرفت ہے۔