سورة الشعراء - آیت 58

وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور خزانوں سے اور عمدہ جگہ سے۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥٨۔ ١ یعنی فرعون اور اس کا لشکر بنی اسرائیل کے تعاقب میں کیا نکلا، کہ پلٹ کر اپنے گھروں اور باغات میں آنا نصیب ہی نہیں ہوا، یوں اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت و مشیت سے انھیں تمام نعمتوں سے محروم کر کے ان کا وارث دوسروں کو بنا دیا۔