سورة الشعراء - آیت 39

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہونے والے ہو؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی عوام کو بھی تاکید کی جارہی ہے کہ تمہیں بھی یہ معرکہ دیکھنے کے لیے ضرور حاضر ہونا ہے۔