سورة الفرقان - آیت 8

أَوْ يُلْقَىٰ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یا اس کی طرف کوئی خزانہ اتارا جاتا، یا اس کا کوئی باغ ہوتا جس سے وہ کھایا کرتا اور ظالموں نے کہا تم تو بس ایسے آدمی کی پیروی کر رہے ہو جس پر جادو کیا ہوا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* تاکہ طلب رزق سے وہ بے نیاز ہوتا۔ ** تاکہ اس کی حیثیت تو ہم سے کچھ ممتاز ہوجاتی۔ *** یعنی جس کی عقل و فہم سحر زدہ اور مختل ہے۔