سورة المؤمنون - آیت 97

وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تو کہہ اے میرے رب! میں شیطانوں کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- چنانچہ نبی (ﷺ) شیطان سے اس طرح پناہ مانگتے [ أَعُوذُ بِاللهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنَ هَمْزِهِ وِنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ ] (أبو داود، كتاب الصلاة، باب ما يستفتح الصلاة من الدعاء، ترمذی ، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة)