سورة المؤمنون - آیت 54

فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سو تو انھیں ایک وقت تک ان کی غفلت میں رہنے دے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- غمرة، ماء کثیر کو کہتے ہیں جو زمین کو ڈھانپ لیتا ہے۔ گمراہی کی تاریکیاں بھی اتنی گمبھیر ہوتی ہیں کہ اس میں گھرے ہوئے انسان کی نظروں سے حق اوجھل ہی رہتا ہے عُمرۃ، حیرت، غفلت اور ضلالت ہے۔ آیت میں بطور دھمکی ان کو چھوڑنے کا حکم ہے، مقصود وعظ ونصیحت سے روکنا نہیں ہے۔