سورة الأنبياء - آیت 99
لَوْ كَانَ هَٰؤُلَاءِ آلِهَةً مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اگر یہ معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے اور یہ سب اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اگر یہ واقعی معبود ہوتے تو با اختیار ہوتے اور تمہیں جہنم جانے سے روک لیتے۔ لیکن وہ تو خود جہنم میں بطور عبرت کے جا رہے ہیں۔ تمہیں جانے سے کس طرح روک سکتے ہیں۔ لہذا عابد ومعبود دونوں ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔