سورة الأنبياء - آیت 40
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ وہ ان پر اچانک آئے گی تو انھیں مبہوت کر دے گی، پھر وہ نہ اسے ہٹا سکیں گے اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی انہیں کچھ سجھائی نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں۔ 2- کہ وہ توبہ واعتذار کا اہتمام کرلیں۔