سورة طه - آیت 21

قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا الْأُولَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

فرمایا اسے پکڑ اور ڈر نہیں، عنقریب ہم اسے اس کی پہلی حالت میں لوٹا دیں گے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کو معجزہ عطا کیا گیا جو عصائے موسیٰ (عليہ السلام) کے نام سے مشہور ہے۔