سورة طه - آیت 16
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَن لَّا يُؤْمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَتَرْدَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو تجھے اس سے وہ شخص کہیں روک نہ دے جو اس پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے لگا ہوا ہے، پس تو ہلاک ہوجائے گا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس لئے کہ آخرت پر یقین کرنے سے یا اس کے ذکر ومراقبے سے گریز، دونوں ہی باتیں ہلاکت کا باعث ہیں۔