سورة الكهف - آیت 1
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ۜ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہ رکھی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یا کوئی کجی اور راہ اعتدال سے انحراف اس میں نہیں رکھا بلکہ اسے قیم یعنی سیدھا رکھا۔ یا قیم کے معنی، بندوں کے دینی ودنیاوی مصالح کی رعایت وحفاظت کرنے والی کتاب۔