سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم نے تجھے ثابت قدم رکھا تو بلاشبہ یقیناً تو قریب تھا کہ کچھ تھوڑا سا ان کی طرف مائل ہوجاتا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس میں اس عصمت کا بیان ہے جو اللہ کی طرف سے انبیاء (عليہم السلام) کو حاصل ہوتی ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ مشرکین اگرچہ نبی (ﷺ) کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے تھے، لیکن اللہ نے آپ کو ان سے بچایا اور آپ (ﷺ) ذرا بھی ان کی طرف نہیں جھکے۔