سورة النحل - آیت 98
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس جب تو قرآن پڑھے تو مردود شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کر۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- خطاب اگرچہ نبی (ﷺ) سے ہے لیکن مخاطب ساری امت ہے۔ یعنی تلاوت کے آغاز میں أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيِطَانِ الرَّجِيمِ پڑھا جائے۔