سورة الحجر - آیت 62
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس نے کہا تم تو ایسے لوگ ہو جن کی جان پہچان نہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ فرشتے حسین نوجوانوں کی شکل میں آئے تھے اور حضرت لوط (عليہ السلام) کے لئے بالکل انجان تھے، اس لئے انہوں نے ان سے اجنبیت اور بیگانگی کا اظہار کیا۔