سورة الحجر - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
الۤرٰ۔ یہ کامل کتاب اور واضح قرآن کی آیات ہیں۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کتاب اور قرآن مبین سے مراد قرآن کریم ہی ہے، جو نبی (ﷺ) پر نازل ہوا۔ جس طرح ﴿قَدْ جَاءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّكِتٰبٌ مُّبِيْنٌ﴾ (المائدہ:15) میں نور اور کتاب دونوں سے مراد قرآن کریم ہی ہے۔ قرآن کریم کی تنکیرتفخیم شان کے لئے ہے۔ یعنی قرآن کامل اور نہایت عظمت وشان والا ہے۔