سورة یوسف - آیت 93
اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِي يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
میری یہ قمیص لے جاؤ اور اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو، وہ بینا ہوجائے گا اور اپنے گھر والوں کو، سب کو میرے پاس لے آؤ۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قمیص کے چہرے پر پڑنے سے آنکھوں کی بینائی کا بحال ہونا، ایک اعجاز اور کرامت کے طور پر تھا۔ ** یہ یوسف (عليہ السلام) نے اپنے پورے خاندان کو مصر آنے کی دعوت دی۔