سورة یوسف - آیت 84

وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہ ان سے واپس پھرا اور اس نے کہا ہائے میرا غم یوسف پر! اور اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں، پس وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس تازہ صدمے نے یوسف (عليہ السلام) کی جدائی کے قدیم صدمے کو بھی تازہ کر دیا۔ 2- یعنی آنکھوں کی سیاہی، مارے غم کے، سفیدی میں بدل گئی تھی۔